انکم ٹیکس محکمہ نے راجستھان کے اہم ایلن کوچنگ انسٹی ٹیوٹ کے 40 سے زائد ٹھکانوں پر چھاپہ مارا ہے۔محکمہ انکم ٹیکس کے ذرائع کے مطابق آج علی الصبح تقریباًپانچ بجے ایک ساتھ
مارے گئے چھاپے کی وجہ انسٹی ٹیوٹ کے
مالکان میں افرا تفری مچ گئی۔محکمہ انکم ٹیکس کی جانب سے شروع کی گئی اس کارروائی میں شاید راجستھان کی
تاریخ میں سب سے بڑا چھاپہ ماراگیاہے جس کے تحت ایک ہی تعلیمی ادارے کے 40
ٹھکانوں پر چھاپہ مارنے کی کارروائی کی گئی ہے۔